طلبا یونین کے انتخابات کے لئے قوانین تیار کررہے ہیں، جامعہ کراچی

کورٹ رپورٹر  بدھ 12 جون 2024
جامعہ کراچی کی سینٹرل اسٹوڈنٹ ایڈوائزری کونسل نے اسٹوڈنٹ کونسل کے لئے مجوزہ آئین تیار کرلیا

جامعہ کراچی کی سینٹرل اسٹوڈنٹ ایڈوائزری کونسل نے اسٹوڈنٹ کونسل کے لئے مجوزہ آئین تیار کرلیا

سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی میں طلبا یونین کی بحالی سے متعلق جامعہ کے ڈائریکٹر لیگل کے جواب پر درخواستگزار سے جواب الجواب طلب کرلیا۔

ہائیکورٹ میں جامعہ کراچی میں طلبا یونین کی بحالی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ جامعہ کراچی کی جانب سے ڈائریکٹر لیگل نے جواب جمع کروا دیا جس میں کہا گیا کہ طلبا یونین کے انتخابات کے لئے قوانین اور قواعد و ضوابط کی تیاری کا کام شروع کیا جا چکا ہے۔

جامعہ کراچی کی سینٹرل اسٹوڈنٹ ایڈوائزری کونسل نے اسٹوڈنٹ کونسل کے لئے مجوزہ آئین تیار کرلیا ہے۔ مجوزہ آئین سیکریٹری جامعات کو بھی بھیجا گیا ہے۔

عدالت نے وزارت جامعات اور بورڈز سے بھی طلبا یونین کی بحالی سے متعلق اقدامات کے بارے میں استفسار کیا اور جامعہ کراچی کے جواب پر درخواستگزار سے جواب الجواب طلب کرتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

درخواست جامعہ کراچی کے طلبہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں طلباء یونین کے انتخابات کے انعقاد کی استدعا کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔