فیروز خان نے ’دعا‘ کے ساتھ اپنی نئی تصویر شیئر کردی

ویب ڈیسک  بدھ 12 جون 2024
فوٹو فیروز خان انسٹاگرام

فوٹو فیروز خان انسٹاگرام

  کراچی: پاکستانی اداکار فیروز خان نے اپنی دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کی اور اسے ’میری‘ کا کیپشن دے کر دل والا ایموجی بھی اس میں ڈال دیا۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اپنی اہلیہ کے ساتھ بیڈ روم میں موجود ہیں اور ان کی اہلیہ نے اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان سے ہوئی تھی جس سے ان کے ہاں ایک بیٹی اور بیٹا موجود ہے اور دو برس قبل ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔

واضح رہے کہ علیزے سلطان نے فیروز خان پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا اور دونوں کے درمیان بچوں کی تحویل کے حوالے مقدمہ بھی چلتا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔