انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

احتشام مفتی  بدھ 12 جون 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: معیشت میں زر مبادلہ کی طلب بڑھنے سے انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ عازمین حج کی ڈیمانڈ گھٹنے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان رہا۔

حکومت کی قومی ایئرلائن سمیت خسارے میں چلنے والے دیگر قومی اداروں کی تیزرفتار نجکاری سے نئے انفلوز کی امید پر انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 06 پیسے کی کمی سے 278 روپے 55 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 19 پیسے بڑھ کر 278 روپے 68 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 21 پیسے کی کمی سے 280 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔