- مہمان پرندوں کی پاکستان آمد، شکاریوں نے بھی تیاریاں پکڑ لیں
- فیض حمید عہدے پربیٹھ کرمخصوص سیاسی جماعت کو اوپرلا رہےتھے، سیکیورٹی حکام
- سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی عدم بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا حکم
- پاسپورٹ پرنٹنگ کی نئی مشین کیلیے تاحال رقم جاری نہ ہوسکی، 8 لاکھ افراد پاسپورٹ ملنے کے منتظر
- "بھارت کیلئے فائنل میں گول کرنیوالا بارڈر پر پانی کی بوتلیں بیچتا تھا"
- عارف علوی کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات، مجوزہ آئینی ترمیم پر مشاورت
- سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- آئی ایم ایف کا مختلف عدالتوں میں زیر التواء ٹیکس کیسز کی پیروی تیز کرنیکا مطالبہ
- بلوچستان میں رواں سال کا ایک اور پولیو کیس رپورٹ: تعداد 13 ہوگئی
- گوادر؛ مچھلی کا غیرقانونی شکارکرنے والے ٹرالرکی فشریز اہلکاروں پرفائرنگ
- پیپلز پارٹی چاہتی ہے جو بھی آئینی ترامیم ہوں سب سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر ہوں، شرجیل میمن
- درختوں سے محبت کرنیوالے نے 50 سال پرانا درخت گود لے لیا
- آئینی ترمیم کے صرف ذاتی مقاصد ہیں ملک کے لئے کچھ نہیں ہو رہا، فواد چوہدری
- آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کریں گے تو قسط جاری ہوگی، وزیر مملکت خزانہ
- پی ٹی آئی کے 6 گرفتار ایم این ایز کہاں ہیں؟ آئی جی اسلام آباد نے جواب جمع کرادیا
- پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں، کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
- خالصتان رہنما قتل سازش؛ امریکی عدالت نے بھارتی مشیر قومی سلامتی کو طلب کرلیا
- بی آر ٹی پشاور کے کنٹریکٹرز اور نیب کے درمیان عدالت سے باہر تصفیہ
- کراچی میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن،بہنوئی کو قتل کردیا
- سابق ایرانی صدر رفسنجانی کی بیٹی 2 سال بعد جیل سے رہا
معروف یوٹیوبر راحم پردیسی عرف 'نسرین' پر قاتلانہ حملہ
خواتین کے لباس میں مزاحیہ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے معروف پاکستانی کامیڈین و یوٹیوبر راحم پردیسی عرف ’نسرین‘ پر قاتلانہ حملہ ہوگیا۔
گزشتہ روز یوٹیوبر راحم پردیسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنی تصویر شیئر کی تھی جسے دیکھ کر اُن کے مداح پریشان ہوگئے۔
تصویر میں راحم پردیسی کو زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے، تصویر میں یوٹیوبر کے سر پر چوٹ لگی ہوئی تھی جبکہ اُن کی شرٹ پھٹی ہوئی تھی۔
بعدازاں، راحم پردیسی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ جاری کی جس میں اُنہوں نے بتایا کہ نشے میں دھت کچھ غنڈوں نے اُن پر حملہ کردیا تھا۔
راحم پردیسی نے مداحوں کو اپنی خیریت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی لیکن وہ بہت جلد اس حملے میں ملوث افراد کو پکڑ لیں گے۔
یوٹیوبر نے اپنے مداحوں کی دُعاؤں کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ وہ حملہ آوروں سے پیشہ ورانہ طور پر نمٹیں گے۔
واضح رہے کہ راحم پردیسی کی دو بیویاں ہیں، اُن کی پہلی بیوی سمیرا سے 3 بچے ہیں جبکہ اُن کی دوسری بیوی کا نام سومیا ہے جوکہ پیشے کے لحاظ سے ایک ڈاکٹر ہیں۔
راحم پردیسی نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنی دونوں بیویوں کے ساتھ پُرسکون اور خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔