ٹی20 ورلڈکپ؛ 4 بڑی ٹیمیں جو میگا ایونٹ کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہوسکتی ہیں؟

موسیٰ غنی  جمعرات 13 جون 2024
امریکا، ویسٹ انڈیز میں کھیلا جارہا میگا ایونٹ بڑی ٹیموں کیلئے خطرہ بن گیا (فوٹو: کرک انفو)

امریکا، ویسٹ انڈیز میں کھیلا جارہا میگا ایونٹ بڑی ٹیموں کیلئے خطرہ بن گیا (فوٹو: کرک انفو)

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں بڑی ٹیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے۔

گروپ اے میں شامل پاکستانی ٹیم کی امریکا کے ہاتھوں اَپ شکست کے بعد بھارت سے حیران کن طور پر 120 رنز کے ہدف کا تعاقب نہ ہونا گرین شرٹس پر سوال اٹھارہا ہے تو وہیں بابر الیون کی سپر 8 مرحلے تک رسائی کے امکانات بھی دوسری ٹیموں کے نتائج پر منحصر ہوچکے ہیں۔

اسی طرح گروپ بی میں انگلینڈ کی پوزیشن بھی خطرے سے دوچار ہے ایک اور شکست انہیں ٹی20 ورلڈکپ سے باہر کرسکتی ہے، میگا ایونٹ میں انگلش شیروں کو آسٹریلیا سے شکست ہوئی جبکہ اسکاٹ لینڈ کیساتھ میچ بارش کی نذر ہوا۔

مزید پڑھیں: “بابراعظم جعلی کنگ ہیں” انکے اعدا و شمار مجھ سے بھی گھٹیا ہیں؟

گروپ سی میں نیوزی لینڈ ٹیم کی پوزیشن پاپوانیوگنی سے بھی نیچے ہے جسے ابتدائی دو مقابلوں میں بدترین شکستیں ہوئی ہیں، پہلے میچ میں افغانستان نے کیویز کو اَپ سیٹ کیا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے 13 رنز سے ہرایا۔

گروپ ڈی سے سری لنکا کی ٹیم تقریباً ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ بنگلادیش، نیدرلینڈز کی ٹیمیں اب بھی سپر 8 راؤنڈ میں پہنچنے کیلئے فیورٹ ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا، بھارت کیخلاف شکست! ٹیم کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست

پوائنٹس ٹیبل پر سرسری نگاہ ڈالیں تو آئی سی سی رینکنگ میں شمار ٹاپ ٹیموں میں 4 بڑی ٹیمیں بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں، ان میں 2009 ٹی20 ورلڈکپ کی فاتح پاکستان، نیوزی لینڈ، دفاعی چیمپئین انگلینڈ اور 2013 کی فاتح ٹیم سری لنکا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان ٹیم سپر ایٹ میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟ جانیے ممکنہ صورتحال

واضح رہے کہ رواں ٹی20 ورلڈکپ میں چھوٹی ٹیموں میں شمار ہونے والی اسکاٹ لینڈ، امریکا، افغانستان اور نیدرلینڈز کی ٹیموں نے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

121

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔