وزیراعظم کی فضل الرحمان سے ملاقات، مسائل کے حل کیلیے کمیٹی بنانے کی تجویز

ویب ڈیسک  جمعرات 13 جون 2024
فوٹو : پی ٹی وی

فوٹو : پی ٹی وی

 اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کر دی۔

مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچنے پر وزیراعظم کی آمد کا خیر مقدم کیا گیا۔ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور انکی دینی خدمات کی تعریف بھی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کے لیے پر امن جد وجہد کو فروغ دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔