بھارتی اداکار کا 3 افراد کو قتل کی ذمہ داری لینے پر15 لاکھ دینے کا انکشاف

ویب ڈیسک  جمعرات 13 جون 2024
اداکار کی اہلیہ سمیت 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا : فوٹو : فائل

اداکار کی اہلیہ سمیت 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا : فوٹو : فائل

بنگلورو: بھارت کی کنڈا فلموں کے اداکار درشن تھگو دیپا نے 33 سالہ رینوکا سوامی کے قتل کی ذمہ داری لینے پر تین افراد کو 15 لاکھ روپے کی پیشکش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے 47 اداکار درشن تھگو دیپا اور اُن کی اہلیہ پوترا گاؤڈا کو 33 سالہ رینوکا سوامی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

33 سالہ رینوکا سوامی بنگلورو کی فارمیسی میں کام کرتے تھے، اُنہوں نے اداکار درشن کی اہلیہ کو مبینہ طور پر توہین آمیز میسجز کیے تھے جس کے کچھ عرصے بعد ان کی لاش ایک پل پر پائی گئی تھی۔

اس کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے اداکار اور اُن کی اہلیہ سمیت 13 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران حیران کُن انکشاف بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکار بیوی سمیت قتل کےالزام میں گرفتار

پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں گرفتار تین ملزمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ اداکار درشن نے اُنہیں رینوکا سوامی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے پر 15 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی تھی یعنی اس کیس میں ملوث ہونے پر ان تینوں ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی تھی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ قتل کرنے سے پہلے، رینوکا سوامی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، اُنہیں رسیوں سے باندھ کر لکڑی کے ڈنڈوں اور بیلٹ سے مارا پیٹا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔