اروشی روٹیلا کے بعد سونم باجوہ بھی نسیم شاہ کی مداح ہوگئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 13 جون 2024
سونم باجوہ نے نسیم شاہ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی : فوٹو : ویب ڈیسک

سونم باجوہ نے نسیم شاہ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی : فوٹو : ویب ڈیسک

بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کی دریا دلی کی مداح ہوگئیں۔

آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست کے بعد بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے نسیم شاہ کی ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں شیئر کرکے پاکستانی مداحوں اور میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

سونم باجوہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیو چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں کپتان بابر اعظم اپنے ننھے مداح کو آٹوگراف دینے سے منع کرتے ہوئے لفٹ میں سوار ہوکر وہاں سے چلے گئے تھے۔

بابر اعظم کے جانے پر مداح رونے لگا تھا، بچے کو روتا ہوا دیکھ کر نسیم شاہ پریشان ہوگئے تھے اور پھر اُنہوں نے بچے کو اپنے نام کا آٹوگراف دیا تھا اور سیلفی بھی بنوائی تھی۔

نسیم شاہ نے بچے کا دل خوش کرنے کے لیے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اُنہیں بابر اعظم کا آٹو گراف بھی دے سکتے ہیں۔

سونم باجوہ نے نسیم شاہ کی نرم مزاجی اور دریا دلی کو سراہاتے ہوئے ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی اور ساتھ ہی فاسٹ بولر کے اس عمل کو ‘کیوٹ’ قرار دیا تھا۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

  A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔