فوڈ پانڈا کا ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے غزہ کو امدادی سامان کی فراہمی کا اعلان

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 14 جون 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

  کراچی:  معروف ڈلیوری پلیٹ فارم فوڈ پانڈا نے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے غزہ کیلیے ضروری امدادی سامان کی فراہمی کا اعلان کردیا۔

فوڈ پانڈا نے اس پروگرام کے تحت ایپ کے ذریعے صارفین سے عطیات وصول کیے اور حاصل کردہ عطیات کے مساوی رقم اپنے پاس سے اس فنڈ میں ڈالی۔فوڈ پانڈا نے غزہ کیلیے اضافی فنڈ کی فراہمی کے ساتھ پی ایس ایل میں کرکٹ کی معروف فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بھی شراکت کی۔

فوڈ پانڈا کا 2 لاکھ سے زائد غذائی خوراک کا عطیہ ڈبلیو ایف پی کی جانب سے غزہ میں خوراک کی شدید قلت کی شکار آبادیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی جائیگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔