اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر ریکارڈ قائم، انڈیکس 77 ہزار کی نئی سطح عبور کرگیا

احتشام مفتی  جمعـء 14 جون 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے دن بڑی تیزی کے رجحان کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 77 ہزار پوائنٹس کی نئی سطح بھی عبور کرگیا۔

حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے اگلے ہی روز (جمعرات کو) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آئی تھی، جس میں کاروباری دورانیے میں ایک ہی دن میں 4 نفسیاتی سطحیں عبور ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں 4 نفسیاتی سطحیں عبور

آج جمعہ کے روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغاز ہی سے تیزی کا رجحان ہے، جس میں ابتدائی طور پر 186 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار شروع ہوا اور 100 انڈیکس بڑھ کر 76 ہزار 208 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں کاروبار میں بتدریج مزید تیزی آئی انڈیکس 1073 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ملکی تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 77281 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔