امریکا، آئرلینڈ میچ بارش کی نذر؛ پاکستان ورلڈکپ سے باہر

ویب ڈیسک  جمعـء 14 جون 2024
(تصویر: آئی سی سی)

(تصویر: آئی سی سی)

فلوریڈا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ گروپ اے سے بھارت اور امریکا سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر گئے جبکہ پاکستان اور آئرلینڈ ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

لوڈرہِل میں شیڈول میگا ایونٹ کا 30 واں میچ شروع ہوئے بغیر بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا جس کے بعد امریکا 1 پوائنٹ لے کر 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 مرحلے میں بھارت کے ساتھ کوالیفائی کر گیا۔

مقامی وقت کے مطابق دوپہر 01:15 (پاکستانی وقت رات 10:15) پر ایک بار پھر میدان کا معائنہ کیا گیا۔ تاہم، طوفانی بارش کے شروع ہونے پر میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: “دنیا نے اُسے کنگ بنایا ہے آپ نہیں مانیں” امام، بابر کے دفاع میں آگئے

اس سے قبل آئی سی سی کی جانب سے تاخیر کی صورت میں دوپہر 02:16 تک 5 اوورز فی اننگ کا کھیل کرانے کی تصدیق کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔