بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے وارنٹ گرفتار ی جاری

ویب ڈیسک  منگل 24 جون 2014
ھونی کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے خلاف مقدمہ گزشتہ برس 13 مئی کو بنگلور میں درج کیا گیا تھا۔   فوٹو:فائل

ھونی کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے خلاف مقدمہ گزشتہ برس 13 مئی کو بنگلور میں درج کیا گیا تھا۔ فوٹو:فائل

حیدرآباد دکن: ہندوؤں کےمذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد دکن کی مقامی عدالت نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہچانے اور ہندؤں کے بھگوان کی توہین کرنے کے خلاف کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 16 جولائی کو طلب کرلیا۔ دھونی کے خلاف ایک اشتہار میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے خلاف مقدمہ گزشتہ برس 13 مئی کوبنگلور میں درج کیا گیا تھا جس میں انہوں نےایک سے زیادہ ہاتھ رکھنے والے بھگوان کا روپ دھاراتھا اور اپنے مختلف ہاتھوں میں جوتے سمیت مختلف  مصنوعات تھام رکھی تھیں۔

دھونی کی جانب سے اس اشتہارکے بعد سماجی کارکن جیا کمار ہریمات نے بنگلور کی ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ  کی عدالت میں درخواست دی گئی جس کے بعد  ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔