ایس ای سی پی: ڈیفالٹ کمپنیوں کے لیے ریگولرائزیشن اسکیم متعارف

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 15 جون 2024
ریگولرائزیشن اسکیم 15 جون 2024 سے 15 ستمبر 2024 تک دستیاب رہے گی، ایس ای سی پی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ریگولرائزیشن اسکیم 15 جون 2024 سے 15 ستمبر 2024 تک دستیاب رہے گی، ایس ای سی پی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: ایس ای سی پی نے ڈیفالٹ کمپنیوں کیلیے ریگولرائزیشن اسکیم متعارف کروا دی۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے کئی سالوں کے ریٹرن فائلنگ نہ کیے جانے کی وجہ سے ڈیفالٹ سے دوچار کمپنیوں کے لیے ریگولرائزیشن اسکیم متعارف کروا دی ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق ریگولرائزیشن اسکیم 15 جون 2024 سے 15 ستمبر 2024 تک دستیاب رہے گی۔ اس دوران کمپنیاں صرف فائلنگ فیس ادا کرکے اپنے سالانہ ریٹرن ، دستاویزات اور اکاو’نٹس فائل کر سکیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔