وزیراعظم کا امیر قطر اور سلطانِ عمان سے ٹیلی فونک رابطہ، عید الاضحیٰ کی مبارک باد

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 جون 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، عمان کے سلطان ہثیم بن طارق سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر وزیر اعظم نے امیر قطر اور عمان کے سلطان سے  ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید الاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے امیر قطر اور عمان کے سلطان، حکومت اور عوام کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کی اور عمان کے سلطان اور عوام کی صحت اور خوشحالی کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عمان کے سلطان نے بھی وزیراعظم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور امن کے قیام کیلیے دعا کی۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عمان کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کا اعادہ کیا جو کہ مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔

وزیراعظم اور عمان کے سلطان نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال بالخصوص فلسطین کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جبکہ خطے اور اس سے عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔