ٹی20 ورلڈکپ: بھارت اور کینیڈا کا میچ بارش کے باعث منسوخ

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 جون 2024
فوٹو: آئی سی سی

فوٹو: آئی سی سی

فلوریڈا: آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں آج بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

لاڈرہل فلوریڈا میں ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے پہلے تاخیر کا شکار رہا اور ٹاس بھی نہیں ہوسکا، کافی تاخیر کا شکار ہونے پر میچ منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یہاں آئر لینڈ اور امریکا کا میچ بھی بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا یوں امریکا نے سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی تھی جبکہ پاکستان سپر ایٹ میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہوگیا تھا۔

گروپ اے میں بھارت تین میچز میں کامیابی کے ساتھ پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے میں اپنی جگہ پکی کرچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔