پشاور میں 72 سالہ شخص کی 13 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 جون 2024
فوٹو ایکسپریس ویب

فوٹو ایکسپریس ویب

 پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں 72 سالہ شخص کی 13 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے تنگی میں 72 سالہ شخص نے 13 سالہ بچی کو پانچ لاکھ روپے کے عوض اپنے نکاح میں لینے کی کوشش کی اور یہ رقم والد کو ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

پولیس نے 72 سالہ بوڑھے دلہا کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت حبیب جان کے نام اور ارمڑ کے رہائشی سے ہوئی۔ کارروائی کے دوران بچی کا والد موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے چائلٹ ایکٹ کے تحت ملزم اور لڑکی کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ نکاح خواں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔