سعودی حکومت کو مطلوب قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار

 ہفتہ 15 جون 2024
فوٹو: ویڈیو گریب

فوٹو: ویڈیو گریب

پنجاب پولیس نے سعودی حکومت کو مطلوب مقدمہ قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم غلام عباس قتل کی واردات کے بعد سعودی عرب سے فرار ہو گیا تھا جس کی گرفتاری کے لئے سعودی حکومت نے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کی زیر نگرانی اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، پی او سیل کے انچارج انسپکٹر ظہیر بابر، سب انسپکٹر قاسم ممتاز نے اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا۔

ترجمان کے مطابق مجرم اشتہاری کو مزید کاروائی کے لئے ایف آئی اے حکام کے حوالے کیا جائے گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سعودی حکومت کو مطلوب اشتہاری کی گرفتاری پر منڈی بہاؤالدین پولیس کو شاباش دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔