ناتجربہ کار سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 جون 2024
سیکیورٹی گارڈ پولیس موبائل میں بیٹھا ہوا ہے (فوٹو اسکرین گریپ)

سیکیورٹی گارڈ پولیس موبائل میں بیٹھا ہوا ہے (فوٹو اسکرین گریپ)

جھنگ: پنجاب کے علاقے جھنگ میں پیٹرول پمپ پر تعینات ناتجربہ کار سیکیورٹی گارڈ کی پستول سے ہونے والے اچانک فائر کے نتیجے میں پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ میں قائم پیٹرول پمپ کا کیشیئر اپنے بچے کو گھر سے ساتھ کام پر لایا تو اس دوران بچے کو کھیلنے کے دوران گولی لگی۔

پمپ ملازمین کے مطابق سیکیورٹی گارڈ گن کو صاف کررہا تھا کہ اسی دوران اچانک غلطی سے فائر ہوگیا جس کے نتیجے میں گولی پستول سے نکل کر سیدھی بچے کو لگی۔

پانچ سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ اُدھر واقعے کے بعد پولیس نے پیٹرول پمپ پر تعینات سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔