پاکستان کی بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے

ویب ڈیسک  اتوار 16 جون 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

کراچی: پاکستان میں بسنے والی بوہری برادری آج عید الاضحیٰ اپنے روایتی جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔

شہر قائد میں آباد بوہری برادری نے عید الاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوہری برادری نے مساجد میں عیدالضحیٰ کی نماز مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی، صدر کے علاقے میں بوہری برادری کی مرکزی طاہری مسجد میں بھی عید کی نماز کا بڑا اجتماع منعقد ہوا۔

عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد بوہری برادری کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے حوالے سے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔