ٹی 20 ورلڈکپ؛ پاکستان آج آئرلینڈ سے ٹکرائے گا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 16 جون 2024
مقابلہ ممکن ہونے کی صورت میں الیون میں 2 تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ فوٹو: اے پی

مقابلہ ممکن ہونے کی صورت میں الیون میں 2 تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ فوٹو: اے پی

کراچی: پاکستان ٹیم آج ورلڈکپ میں اپنا آخری میچ آئرلینڈ سے کھیلے گی تاہم مقابلے میں موسم کی دخل اندازی کا خطرہ بدستور موجود ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں اپنا آخری میچ اتوار کو آئرلینڈ کے خلاف لاؤڈرہل میں کھیلے گی تاہم اس کے بھی موسم کی وجہ سے متاثر ہونے کا خطرہ موجودہے، گرین شرٹس پہلے ہی سپر8 راؤنڈ کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

گروپ اے سے بھارت اور امریکا اگلے راؤنڈ میں جگہ بناچکے ہیں جبکہ پاکستان کو ان دونوں ٹیموں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، اس نے اب تک کھیلے گئے 3 میچز میں سے صرف ایک میں کینیڈا کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناقص پرفارمنس؛ عماد، عامر کا پھر سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

فلوریڈا میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال ہے، لاؤڈرہل میں خراب آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ہی امریکا اور آئرلینڈ کا میچ ختم قرار دیدیا گیا تھا جس میں ایک قیمتی پوائنٹ حاصل کرکے امریکا نے ورلڈ کپ میں اپنی ہی انٹری کو دوسرے راؤنڈ میں رسائی سے یادگار بنالیا۔

پاکستانی الیون میں کم سے کم 2 تبدیلیوں کا امکان ہے، ابرار احمد اور عباس آفریدی کو موقع مل سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔