قومی ٹیم کا کپتان کون ہونا چاہیے! ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ نے بتادیا

ویب ڈیسک  اتوار 16 جون 2024
میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی باڈی لینگویج گھبرائی ہوئی سی نظر آئی، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی باڈی لینگویج گھبرائی ہوئی سی نظر آئی، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

زمبابوے کے سابق کرکٹر و پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ اینڈی فلاور نے قومی ٹیم کپتانی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

کرک انفو کو دیئے گئے انٹرویو میں ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کیلئے لیگ اسپنر شاداب خان اس ریس سے باہر ہیں، ہوسکتا شاہین کو دوبارہ کپتان بنایا جائے لیکن مجھے لگتا ہے کہ گرین شرٹس کیلئے محمد رضوان بہترین آپشن ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کپتانی میں اچانک تبدیلی اور نئے ہیڈکوچ کی آمد نے گرین شرٹس کی کارکردگی کو متاثر کیا ہے، انہوں نے میگا ایونٹ سے قبل بڑی تبدیلیاں کیں، عامر کیساتھ عماد وسیم کو واپس لائے لیکن فائدہ نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: “ٹی20 ورلڈکپ میں پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے ذمہ دار بابراعظم، رضوان ہیں”

اینڈی فلاور نے کہا کہ گیری کرسٹن بطور ہیڈکوچ ٹیم سے وابستہ ہوئے لیکن ٹیم پہلے راؤنڈ سے باہر ہوگئی، بطور کوچ یہ بہت مشکل آغاز ہے، پاکستانی ٹیم کی باڈی لینگویج سے لگا جیسے گھبرائی ہوئی ہو۔

مزید پڑھیں: “مجھے بورڈ چیئرمین بنا دیا جائے تو قومی ٹیم ہر میچ جیتے گی”

خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں آئی سی سی ورلڈکپ کے بعد بابراعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا، بعدازاں بورڈ نے شاہین کو ٹی20 جبکہ ٹیسٹ کیلئے شان مسعود کو کپتان بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ عماد وسیم نے بھارت سے شکست کا ذمہ دار خود کو ٹھہرا دیا

چیئرمین کی تبدیلی کے بعد شاہین کو محض ایک سیریز کا موقع ملا اور ان سے کپتانی لیکر بابراعظم کو دیدی گئی جس سے ٹیم میں اختلافات کی خبریں سامنے آئیں۔ قومی ٹیم نے اس عرصے میں نیوزی لینڈ کی سی ٹیم سے ہوم گراؤنڈ پر سیریز برابر کی، آئرلینڈ کیخلاف بمشکل سیریز جیت سکے اور میگا ایونٹ میں امریکی ٹیم نے انہیں اَپ سیٹ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔