ضلع کرم میں سڑک کنارے بم دھماکا، 2افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 16 جون 2024
فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

 پشاور: ضلع کرم کے کوڑم روڈ سینٹرل میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں طبی امداد دی گئی تاہم 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

‎ پولیس کے مطابق ضلع کرم میں سڑک کنارے رکھے گئے آئی ڈی کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔