سانگھڑ میں وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل، مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  اتوار 16 جون 2024
اینیمل شیلٹر میں اونٹ پرسکون محسوس کررہا ہے۔

اینیمل شیلٹر میں اونٹ پرسکون محسوس کررہا ہے۔

سانگھڑ میں کٹی ہوئی ٹانگ والے اونٹ کو علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا۔

صدر پیپلزپارٹی ویمن ونگ فریال تالپر کی ہدایت پر ٹانگ کٹنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے زخم کے علاج اور اسے مصنوعی ٹانگ لگانے کے لیے اونٹ کو کراچی پہنچایا گیا۔

اونٹ کو اینیمل اسپتال کے افسر ڈاکٹر خوشی محمد راجپوت کی نگرانی میں کراچی لایا گیا۔ رات گئے اینیمل ویلفیئر کمیٹی کے ممبران زخمی اونٹ کو اپنی نگرانی میں کراچی لائے اور اینیمل شیلٹر کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے اس کا علاج شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سانگھڑ میں ظالم وڈیرے نے اپنی زمین سے گزرنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

پی پی رہنما سمیتا افضال سید کے مطابق اینیمل شیلٹر میں اونٹ پرسکون محسوس کررہا ہے۔ اسے مصنوعی پاؤں لگاکر مکمل علاج کے بعد مصنوعی پاؤں سے چلنا بھی سکھایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔