سعودی عرب غیرقانونی طور پر حج کرانے کے الزام میں 25 افراد گرفتار

گرفتار افراد پر حج کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا


ویب ڈیسک June 16, 2024
گرفتار افراد پر حج کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا

سعودی عرب میں 103 شہریوں کو غیر قانونی طور پر حج کرانے کے الزام میں 25 افراد کو گرفتار کرکے ان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ ان 25 افراد نے 100 سے زائد افراد کو بغیر اجازت نامے کے حج کروا کر اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی۔

وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان نے عازمین حج پر زور دیا کہ وہ قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنائیں اور کسی کی باتوں میں آکر خود کو مصیبت میں نہ ڈالیں۔

سعودی حکومت نے رواں برس حاجیوں کی ریکارڈ تعداد کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے تاکہ رش اور بھیڑ سے بچا جا سکے۔ ان میں سے ایک، حج کے لیے این او سی کے حصول کو لازمی قرار دینا شامل تھا۔

سعودی حکام نے حج سے قبل بھی مسجد الحرام کے اطراف سرچ آپریشن کیا تھا اور ہزار سے زائد افراد کو بغیر این او سی کے مکہ مکرمہ میں رہنے پر بیدخل کردیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں