کراچی میں پولیس اہلکاروں نے ایک اور پان کی دکان لوٹ لی

پولیس موبائل میں سادہ لباس اہلکار کیش کاؤنٹر سے رقم اورغیر ملکی سگریٹ لے گئے


ویب ڈیسک June 16, 2024
پولیس موبائل میں سادہ لباس اہلکار کیش کاؤنٹر سے رقم اورغیر ملکی سگریٹ لے گئے

کراچی میں پولیس اہلکاروں نے ایک اور پان کی دکان لوٹ لی۔

پریڈی تھانے میں یعقوب نامی شہری کی مدعیت میں مبینہ واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں بتایا گیا کہ میرا بھائی اکرم دکان میں موجود تھا کہ پولیس موبائل میں سادہ لباس اہلکار آئے، ایک اہلکار دکان کے باہر کھڑا ہوا دوسرا اچانک اندر آگیا، اہلکاروں نے کیش کاؤنٹر سے رقم اورغیر ملکی سگریٹ جمع کیے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پولیس موبائل میں سادہ لباس افراد کی پان کے کھوکھے میں لوٹ مار

مدعی نے کہا کہ اہلکاروں نے تقریباً 1 لاکھ 15 ہزارروپے مالیت کی نقدی اورسامان اٹھایا، اہلکار جاتے ہوئے میرے بھائی اکرم پرکپڑا ڈال کے ساتھ لے گئے۔

پولیس موبائل میں موجود سادہ لباس اہلکاروں نے کچھ دورلے جا کر بھائی کو اتاردیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں