ٹی20 ورلڈکپ بنگلہ دیش نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا
دونوں ٹیموں کا یہ آخری گروپ میچ ہے
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے نیپال کو 21 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
نیپال کی پوری ٹیم 107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 85 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
نیپال کے کوشال نے 4 رنز بنائے، آصف شیخ 17، کوشال مالا 27، اور دیپندرا سنگھ نے 25 رنز بنائے، نیپال کے 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 4 وکٹیں حاصل کیں، مستفیض الرحمان نے 3 اور شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل نیپال نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیپالی بولرز بنگلہ دیش کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم مقررہ 19.3 اوورز میں 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
بنگلہ دیش کے اوپنر تنزید حسن کو نیپالی بولر سومپال کامی نے میچ کی پہلی ہی گیند پر کیچ تھام کر پویلین کی راہ دکھائی، لٹن داس نے 10 رنز بنائے، نجم الحسن 4 رنز بنا سکے۔
شکیب الحسن 17، توحید 9، محمود اللہ 13، ذاکر علی 12 اور رشاد حسین 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ تسکین احمد 12 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔
نیپال کے سومپال کامی، دیپندرا سنگھ، روہت پاؤڈل اور سندیب لیمچھانے نے 2،2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
دونوں ٹیموں کا یہ آخری گروپ میچ ہے، بنگلہ دیش کو سپر 8 میں رسائی کے لیے اس میچ میں کامیابی کی ضرورت ہے۔
اسکواڈ:
بنگلہ دیش: تنزید حسن، نجم الحسن شانتو (کپتان)، لٹن داس، شکیب الحسن، توحید ہردوائے، محمود اللہ، ذاکر علی، رشاد حسین، تسکین احمد، تنظیم حسن ثاقب، مستفیض الرحمان
نیپال: کوشال بھورٹیل، آصف شیخ، انیل ساہ، روہت پاؤڈل (کپتان)، کوشال مالا، سندیب جوڑا، دیپندرا سنگھ ایری۔ گلسن جھا، سومپال کامی، ابیناش بوہارا، سندیپ لیمچھانے