اوورسیز ترسیلات زر کا حجم 8 ارب ڈالر سے تجاوز

اے پی پی  پير 17 جون 2024
مئی تک سرمایہ کاری حجم 900 ملین ڈالرسے تجاوزکر چکا ہے (فوٹو : فائل)

مئی تک سرمایہ کاری حجم 900 ملین ڈالرسے تجاوزکر چکا ہے (فوٹو : فائل)

اسلام آباد: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 8 ارب ڈالر جبکہ سرمایہ کاری کا حجم 900ملین ڈالرسے تجاوزکرگیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020 سے لے کر مئی2024 کے اختتام تک اوورسیز کی جانب سے ترسیلات زر کا مجموعی حجم 8.005 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔

مئی میں224 ملین ڈالر زرمبادلہ ارسال کیا گیا۔ مئی تک سرمایہ کاری حجم 900 ملین ڈالرسے تجاوزکر چکا ہے۔

نیاپاکستان روایتی سرٹیفیکیٹس میں338 ملین ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس582 ملین ڈالر، اورسٹاک ایکسچینج میں37 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔