خاتون مسافر کو عملے نے منہ اور ہاتھ پر ٹیپ لگا کر سیٹ سے کیوں باندھا تھا

جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں خاتون مسافر پر مقدمہ بھی درج کیا گیا


ویب ڈیسک June 17, 2024
جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں خاتون مسافر پر مقدمہ بھی درج کیا گیا

امریکا میں 34 سالہ خاتون مسافر پر پرواز کے دوران دوسرے مسافر پر تھوکنے، لاتیں مارنے اور جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش پر 81 ہزار 950 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق خاتون مسافر ہیدر ویلز بار بار تنبیہ کے باوجود باز نہ آئیں تو جہاز کے عملے نے انتہائی اقدام اُٹھاتے ہوئے ان کے ہاتھ اور منہ پر ٹیپ لگا کر سیٹ سے باندھ دیا تھا۔

امریکی ایئرلائن کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ واقعہ ٹیکساس جانے والی پرواز میں 7 جولائی 2021 میں پیش آیا تھا، تاہم اب مکمل تحقیقات کے بعد خاتون پر فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

جہاز، عملے اور مسافروں کے تحفظ کو خطرے میں ڈالنے پر 45 ہزار ڈالر، پرواز کے دوران جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش پر 27 ہزار 900 ڈالر اور عملے کے فرائض میں خلل پیدا کرنے پر 9 ہزار کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

ایئرلائن کمپنی نے جرمانہ ادا نہ کرنے پر خاتون پر مقدمہ بھی درج کرایا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں