"ٹی20 فارمیٹ؛ بابراعظم کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی"

ویب ڈیسک  منگل 18 جون 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ٹی20 فارمیٹ میں ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے کہا کہ میرے الفاظ سخت ضرور ہیں لیکن پاکستانی ٹیم میں بابراعظم کی ٹی20 فارمیٹ میں جگہ کے مستحق نہیں ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ بابراعظم کی پرفارمنس آج کی ٹی20 کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق نہیں، وہ ہمیشہ محفوظ شاٹس کھیلتے ہیں جبکہ کپتانی میں بھی انکے فیصلے صحیح نہیں ہوتے۔

مزید پڑھیں: “پاکستانی ٹیم کی کوچنگ میں وقت ضائع نہ کریں”

قبل ازیں گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ قومی ٹیم کے سینئیر کرکٹرز میں اختلافات ہیں جس کی وجہ سے میگا ایونٹ میں کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔ ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے ڈریسنگ روم کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم میں اتحاد نہیں، جب سے ٹیم کو جوائن کیا ہے میں نے ٹیم کو متحد نہیں دیکھا، نہ یہ اتحاد میدان میں نظر آیا اور نہ ہی ڈریسنگ میں اس کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی۔

مزید پڑھیں: ’ٹیم میں اتحاد ہی نہیں ہے‘ گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کا بھانڈا پھوڑ دیا

ہیڈ کوچ کے مطابق ایسی صورتحال بطور کوچ میں نے کہیں نہیں دیکھی، انہوں نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا کہ اگر کھلاڑی ایک ٹیم نہ بنے اور اپنی فٹنس اور اسکلز پر توجہ نہیں دی تو وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس ایونٹ امریکا اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔