پنڈی میں نوجوان چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
نوجوان کی شناخت 24 سالہ عثمان امجد کے نام سے ہوئی جو ٹرین کے گیٹ پر کھڑا تھا کہ بغیر کسی وجہ سے اچانک باہر گرگیا
پنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں نوجوان چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہو گیا لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق تحصیل ٹیکسلا میں ملتان جانے والی تھل ایکسپریس میں سوار چوبیس سالہ نوجوان اچانک نیچے گرگیا، اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس نے امدادی کارروائی سرانجام دی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ نوجوان ٹرین کے ڈبے کے دروازے پر کھڑا تھا، نامعلوم وجوہات کی بنا پر چلتی ٹرین سے گر گیا۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت 24 سالہ عثمان امجد کے نام سے ہوئی، ریسکیو اہل کاروں نے میت ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردی۔