کراچی کے پارک میں تالاب سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

اسٹاف رپورٹر  منگل 18 جون 2024
کلفٹن بن قاسم پارک میں بننےتالاب سے خاتون اورمرد کی لاشیں ملی ہیں۔

کلفٹن بن قاسم پارک میں بننےتالاب سے خاتون اورمرد کی لاشیں ملی ہیں۔

  کراچی: کلفٹن بن قاسم پارک میں تالاب سے خاتون اورمرد کی لاشیں ملی ہیں۔

عید الاضحیٰ کے دوسرے روزبوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن بن قاسم پارک کے عقب میں گندے پانی کے تالاب سے خاتون اورمرد کی لاشیں ملی ہیں۔

بن قاسم پارک کے عملے کی اطلاع ملنے پربوٹ بیسن پولیس موقع پرپہنچ گئی اورفوری طورپرکرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا۔ پولیس نے لاشیں تالاب سے نکلواکرقانونی کارروائی کے لیےجناح اسپتال بعدازاں عدم شناخت پرچھیپا سرد خانے منتقل کردیں۔

ایس ایچ او بوٹ بیسن انسپکٹر نصیر تنولی کے مطابق ہلاک خاتون اورمرد کی لاشیں ایک یا دو روز پرانی معلوم ہوتی ہیں۔ کیڑے مکوڑوں کے کھانے کی وجہ سے جسم پر نشانات ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ تالاب میں زہریلا پانی موجود تھا اورایم ایل او کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون اورمرد ڈوبنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ انھوں نے بتایا کہ ہلاک خاتون اورمرد کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی ہےجس کی مدد سے ان کی شناخت ممکن ہو سکے پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکٹھا کرکے ہلاک افراد کے لواحقین کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔