’تیرے باپ نے یہ تربیت کی ہے‘ : حارث رؤف کی پرستار سے جھگڑے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  منگل 18 جون 2024
فوٹو: ویڈیو گریب

فوٹو: ویڈیو گریب

 نیویارک: فاسٹ بولر حارث رؤف امریکا میں اپنے پرستاروں سے الجھ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف امریکا میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود ہیں جہاں ان کا اپنے ایک پرستار سے جھگڑا ہوگیا، اہلیہ نے انہیں روکنے کی کوشش کی جب کہ موقع پر موجود دیگر پرستاروں نے بیچ بچاؤ کرایا۔

اطلاعات ہیں کہ فین نے حارث رؤف سے سیلفی کی درخواست کی تھی اور تنقید بھی کی تھی جس پر حارث رؤف غصے میں آئے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حارث کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے واقعہ کو سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا مگر اب ویڈیو سامنے آچکی ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس صورت حال سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

حارث روف نے کہا کہ بطور پبلک فگر ہم عوام سے ہر قسم کے تاثرات حاصل کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں، فینز ہماری حمایت یا تنقید کرنے کے حق دار ہیں مگر جب بات میری فیملی پر آجائے تو میں بھرپور جواب دوں گا سب کو چاہیے کے فیملیز کا احترام کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔