نواز شریف کو ماضی سے سبق سیکھناچاہیئے تھا، ڈاکٹر عبدالقدیر

عمیر علی انجم  بدھ 25 جون 2014
زبردستی حکومت کرنے کے لیے میاں نواز شریف گلوبٹ جیسے کردار متعارف کرارہے ہیں، ڈاکٹر قدیر۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

زبردستی حکومت کرنے کے لیے میاں نواز شریف گلوبٹ جیسے کردار متعارف کرارہے ہیں، ڈاکٹر قدیر۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

کراچی: پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہاہے کہ حکمراں بدمعاش ہیں اوریہ شایداس بات سے بے خبرہیں کہ پانی سر سے اونچا ہوگیاہے۔

نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ اب عوام گھروں سے نکل چکے ہیں اورنظام میں تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ کوماضی سے سبق سیکھ لیناچاہیے تھا جب عوام نے انھیں تینوں بار ردکیا، حیرت اس بات کی ہے کہ اب زبردستی حکومت کرنے کے لیے میاں نواز شریف گلوبٹ جیسے کردار متعارف کرارہے ہیں، طاہرالقادری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالقدیرخان کاکہناتھاکہ اس وقت انکا پاکستان آنا بنتا تھا کیونکہ جس طرح ان کے گھرمیں تباہی مچائی گئی ہے وہ نا قابل برداشت عمل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔