اسلام آباد پنجاب پختونخوا کشمیر سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان میں بھی آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 21, 2024
(فائل : فوٹو)

وفاقی دارالحکومت، پنجاب، پختونخوا، کشمیر اور ملک کے دیگر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں تیز آندھی اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں، آندھی چلنے کے ساتھ تیز بارش کا بھی امکان ہے۔


شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چندمقامات پر بارش ہو سکتی ہے جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔




جمعہ کے روز مری گلیات، اٹک راولپنڈی، چکوال، جہلم، ملتان، خانیوال، ساہیوال، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، قصور، جھنگ، لیہ، بھکر، ڈی جی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران وسطی اور بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری و موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں