آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی

ویب ڈیسک  جمعـء 21 جون 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 کراچی: آج پاکستان میں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔ 21 جون کا دن شمالی نصف کرے میں 2024 کا سب سے طویل ترین دن ہے۔

کراچی میں آج دن 13 گھنٹے 41 منٹ کا ہوگا جب کہ رات 10 گھنٹے 19 منٹ کی ہوگی ۔ یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتاہے اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوجاتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 21 جون سال کا طویل ترین دن کیوں ہوتا ہے؟

سردار چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق 22 دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔ اسلام آباد میں آج دن کا دورانیہ 14 گھنٹے 32 منٹ طویل ہوگا۔ رات 9 گھنٹے 28 منٹ کی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔