سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت 24 جون کو چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں ہوگی۔
سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی کاز لسٹ جاری کردی، جس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ 24 جون کو سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ عدالت نے 24اور 25جون کو 2 دن کیس سن کر سماعت مکمل کرنے کا عندیہ دے رکھا ہے۔ اس سلسلے میں 24اور 25جون کو دونوں دن کیس کی سماعت ساڑھے 9 بجے سے شروع ہوگی۔