اٹلی کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ڈکیتی مزاحمت پر زخمی

زبیر نذیر خان  جمعـء 21 جون 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

روم / کراچی: اطالوی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور اے سی میلان کے سابق فٹبالر رابرٹو  بیگیو شمالی اٹلی میں اپنے گھر پر مسلح ڈکیتی میں زخمی ہو گئے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پانچ مسلح  ڈکیت 57 سالہ سابق فٹبالر  کے گھر میں داخلے ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمرے میں بند کیا۔

اس دوران فٹبالر نے مزاحمت کی تو ڈکیتوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ماتھے پر بندوق کا بٹ مارا جس کے نتیجے میں اُن کا سر پھٹ گیا۔ ڈاکٹرز نے رابرٹو کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ 1994 میں امریکا میں  منعقدہ ورلڈ کپ کے فائنل میں برازیل کے خلاف اطالوی ٹیم کی قیادت کرنے والے بیگیو نے 2004 میں فٹبال کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔