حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی
آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو ذرائع
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ ہاسٹل کے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی۔
آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔