105 سالہ خاتون نے ماسٹر کی ڈگری مکمل کرلی

ویب ڈیسک  جمعـء 21 جون 2024

واشنگٹن: دوسری عالمی جنگ کے دوران تعلیم چھوڑنے والی خاتون نے 83 برس بعد 105 سال کی عمر میں اپنی ماسٹر کی ڈگری مکمل کرلی۔

105 سالہ ورجینیا ’جنجر‘ ہسلوپ نے 1940 میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی اسکول آف ایجوکیشن سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور فوراً ہی اپنے ماسٹرز پر کام شروع کر دیا۔

بعد ازاں ورجینیا کے ہونے والے شوہر جورج ہسلوپ کو دوسری عالمی جنگ میں خدمات انجام دینے کے لیے بلا لیا گیا جس کی وجہ سے دونوں نے شادہ کی اور فائنل تھیسز جمع کرانے سے تھوڑا عرصہ پہلے ہی انہوں نے کیمپس چھوڑ دیا۔

ورجینیا ہسلوپ (جو اب واشنگٹن میں مقیم ہیں) تعلیم کے شعبے سے وابستہ رہیں اور 20 سال تک مقامی اسکول بورڈ یاکیما اسکول بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئر کے فرائض انجام دیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔