سپر ایٹ مرحلہ: جنوبی افریقا کے خلاف ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

ویب ڈیسک  جمعـء 21 جون 2024

سینٹ لوشیا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا کے خلاف ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

اس سے قبل سینٹ لوشیا میں جاری میگا ایونٹ کے 45 ویں میچ میں انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز اسکور کیے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملر 43، ریزا ہینڈرکس 19، ہینرک کلاسن 9، کپتان ایڈن مارکرم 1 اور مارکو جینسن 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹرسٹن اسٹبز 12  اور کیشو ماہراج 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 4 جبکہ عادل راشد اور معین علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔