فیروز خان کی بیٹی کیساتھ دوسری اہلیہ کا نامناسب رویہ، مداحوں کی تنقید

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 جون 2024
فیروز خان نے یکم جون کو اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی : فوٹو : ویب ڈیسک

فیروز خان نے یکم جون کو اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی : فوٹو : ویب ڈیسک

  کراچی: حال ہی میں ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر فیروز خان کی اپنی بیٹی فاطمہ اور دوسری اہلیہ کے ہمراہ ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر صارفین ناخوش نظر آئے۔

مذکورہ تصویر کسی تفریحی مقام پر خاتون مداح کے اصرار پر لی گئی، تصویر میں فیروز خان نے اپنی بیٹی فاطمہ کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے جبکہ اُن کے بالکل ساتھ دوسری اہلیہ کھڑی ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیروز خان کیمرے کی طرف دیکھ  کر مسکرا رہے ہیں جبکہ اداکار کی دوسری اہلیہ اُن کی بیٹی کے ساتھ نامناسب رویہ کرتی نظر آئیں اور اُن کے چہرے کے تاثرات بھی خوشی والے نہیں تھے۔

یہ تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے فیروز خان اور اُن کی دوسری اہلیہ پر سخت تنقید کی، صارفین نے کہا کہ تصویر میں وہ (دوسری اہلیہ) اداکار کی بیٹی کا بازو نوچ رہی ہیں جبکہ اُن کے چہرے کے تاثرات سے بھی لگ رہا ہے کہ وہ فاطمہ پر غصہ ہیں۔

f2

صارفین نے کہا کہ تصویر دیکھ کر واضح ہوگیا ہے کہ یہ ہمیشہ فیروز خان کے بچوں کے ساتھ سوتیلی ماں والا رویہ رکھیں گی۔

دوسری جانب صارفین نے فیروز خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ تصویر میں اداکار نے اسرائیل کے حامی فوڈ برانڈ کو کھانا لیا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: فیروز خان اور دُعا کے نکاح کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی اور رواں ماہ کی شروعات میں فیروز خان نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔