ملکو کا پی این آئی ایل لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 جون 2024
ملکو نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی : فوٹو : فائل

ملکو نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی : فوٹو : فائل

 لاہور: گلوکار محمد اشرف عرف ملکو نے اپنا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گلوکار ملکو نے اپنا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی تاہم اب اُنہوں نے اپنی درخواست واپس لینے کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی ہے۔

ملکو نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں پی این آئی لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست واپس لینا چاہتا ہوں، لہٰذا لاہور ہائیکورٹ درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرے۔

دوسری جانب ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے ملکو سے وکالت نامہ واپس لے لیا، اظہر صدیق نے بغیر فیس کے ملکو کے لیے عدالتی جنگ لڑی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔