پشاور ہائیکورٹ کا افغان موسیقاروں کو افغانستان واپس نہ بھیجنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا


ویب ڈیسک June 22, 2024
افغان موسیقاروں نے پاکستان میں پناہ کے لیے درخواست دائر کی تھی : فوٹو : فائل

پشاور ہائی کورٹ نے افغان موسیقاروں کو زبردستی افغانستان واپس نہ بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان موسیقاروں نے پاکستان میں پناہ کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر گزشتہ روز سماعت ہوئی تھی۔

آج پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں حکم دیا گیا گیا ہے کہ آئندہ سماعت تک درخواست گزاروں کو زبردستی افغانستان واپس نہ بھیجا جائے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ اس مسئلے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے عدالت میں موجود عامر جاوید ایڈوکیٹ کو عدالتی معاون مقرر کیا جاتا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ آفس کو ہدایات جاری کئے جاتے ہیں کہ عدالتی معاون کو کیس سے متعلق کاپیز فراہم کئے جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں