63 پتوں والا شبدر اگانے کا عالمی ریکارڈ

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 جون 2024

ٹوکیو: ایک جاپانی شخص نے 63 پتوں والا شبدر اگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

45 سالہ یوشیہارو ویٹانابے نے 2012 سے عالمی ریکارڈ بنانے کی غرض سے شبدروں کی کراس پولینیٹنگ شروع کی۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سال بہ سال پتوں کی بڑھتی تعداد کے ساتھ ان کا ہدف ہمیشہ سے گینیز ورلڈ ریکارڈز تھا۔

یوشیہارو نے کہا کہ انہوں نے ان شبدروں کو پولینیٹ کرنے کے لیے متعدد طریقوں کا استعمال کیا اور بہت سی بار ان کو ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ کبھی پتوں کی تعداد کم ہوجاتی تھی یا تین پتوں والا عام شبدر اگ جاتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پتوں کی زیادہ تعداد میں جینیات کا تعلق ہوتا ہے۔ تاہم، اس بات کا علم نہیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔