مصر؛ موت کی جھوٹی پوسٹ پر خاتون فیشن ڈیزائنر کا فیس بک پر مقدمہ

ویب ڈیسک  اتوار 23 جون 2024
فیس بک نے زندہ خاتون کو مردہ بنادیا

فیس بک نے زندہ خاتون کو مردہ بنادیا

قاہرہ: مصر میں ساندرا فارس نامی فیشن خاتون نے ’فیس بک‘ کے خلاف اپنی فوتگی کی جعلی خبر شائع کرنے پر مقدمہ دائر کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ساندرا فارس نے بتایا کہ فیس بک نے ان کے اکاؤنٹ پر ’متوفیہ‘ کا ٹیگ لگا دیا اور یہ اس وقت کیا گیا جب میں جہاز میں سفر کر رہی تھیں۔

فیشن ڈیزائنر کے بقول سفر سے واپسی پر جب میں نے اکاؤنٹ کھولا تو فیس بک پر خود کو مردہ پایا۔ جس سے میں خود اور اہل خانہ سخت پریشان اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے۔

ساندرا فارس نے مزید کہا کہ کیوں کہ میں فلائٹ پر تھی اس لیے 24 گھنٹے میرا کسی سے رابطہ نہیں تھا جس پر میرے دوست، فالوورز اور رشتہ دار بھی بے حد پریشان ہوگئے۔ مجھے نہیں معلوم کہ کس نے فیس بک کو میری موت کی جعلی دستاویز دیں۔

ساندرا فارس کا فیس بک اکاؤنٹ تصدیق شدہ یعنی بلو ٹک ہے اور ان کے فالورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

ساندرا ایک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ ’’ فیس بک ! میں ابھی زندہ ہوں اور ترقی کی منازل طے کر رہی ہوں‘‘۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔