کراچی شہر میں شدید گرمی کے باعث 10 نشئی دم توڑ گئے
شہر کے مختلف علاقوں سے مبینہ طور پر نشے کے عادی 10 افراد کی لاشیں ملی ہیں، ریسکیو حکام
شہر کے مختلف علاقوں سے مبینہ طور پر نشے کے عادی 10 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دن بھر میں 10 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں پولیس نے کارروائی کے بعد شناخت کے لیے سرد خانوں میں منتقل کردیا ہے۔
ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ شہر میں گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے نشے کے عادی افراد10 نے دم توڑ دیا ، اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشیں گلبہار ، لانڈھی ، لیاری ، گودام چورنگی ، ڈیفنس اور خمیسو گوٹھ سے ملی ہیں۔