شائقین کی سیلفیز سے فٹبالرز کو خطرہ

اسپورٹس ڈیسک  پير 24 جون 2024
(فائل: یو این بی)

(فائل: یو این بی)

میونخ: شائقین کی سیلفیز کو پلیئرز کی سیکیورٹی کیلیے خطرہ قرار دیا جانے لگا، پرتگالی اسٹار کرسٹیانو کو رونالڈو یورو میچ کے دوران شائقین نے سیلفیز بنانے کیلیے  گھیرلیا تھا۔

کرسٹیانو رونالڈو گراؤنڈ میں داخل ہونے والے پرستاروں سے بچتے بچاتے ڈریسنگ روم تک واپس پہنچے تھے۔

پرتگالی کوچ روبرٹو مارٹینز نے شکر ادا کیا کہ ان کے اسٹار رونالڈو 4 پرستاروں سے سیلفیز سے ہونے والی تکرار پر انجرڈ ہونے سے محفوظ رہے، جوان کے ہمراہ سیلفیز بنانے پر اصرار کررہے تھے۔

یہ واقعہ میچ کے دوسرے ہاف میں پیش آیا تھا، اس سے قبل کھیل کے 69 ویں منٹ میں ایک نوجوان بچے کے گراؤنڈ پر آجانے پر رونالڈو نے ان کے ہمراہ فوٹو بنوالیا تھا ، تاہم اس کے بعد مزید 2 افراد یہی خواہش لیکر میدان میں کود پڑے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔