افغان کرکٹرز کا بس میں ڈانس، آسٹریلیا پرفتح کا جشن منایا

ویب ڈیسک  پير 24 جون 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

سینٹ لوشیا: افغان کرکٹرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف ملنے والی تاریخ فتح کا جشن ٹیم بس میں بھی جاری رکھا،

تفصیلات کے مطابق خوشی سے سرشار افغان کرکٹرز گرائونڈ سے ہوٹل واپسی پر اپنی بس میں بھی ڈانس کرتے رہے، ان کے کوچ ڈیوائن براوو ہیں ،جنھوں نے چیمپئن نامی گیت گایا تھا۔

افغان ٹیم کے ڈانس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اتوار کو خاصی وائرل رہی ہے۔ اس سے قبل کینگروز کے خلاف شاندار  فتح کے بعد  بھی افغان کرکٹرز نے گرائونڈ میں بھرپور جشن منایا تھا، پہلی بار افغان ٹیم نے آسٹریلیا کو  شکست سے دوچار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔