خاور مانیکا تشدد کیس؛ پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت خارج

ویب ڈیسک  پير 24 جون 2024
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 اسلام آباد: خاور مانیکا تشدد کیس میں انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت خارج کر دی۔

پی ٹی آئی وکلاء کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے دیگر پی ٹی آئی وکلا کی ضمانت کنفرم کر دی۔

ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ریاست حسین آزاد ایڈووکیٹ، سردار مصروف ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ مقدمے میں نامزد ملزم عثمان ریاض گل اور دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی وکلاء عثمان ریاض گل، فتح اللہ برکی اور زاہد بشیر ڈار نے درخواست ضمانت دائر کی تھیں۔ ملزمان میں مرزا عاصم بیگ، انصر محمود کیانی اور سعید خان سدوزئی بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔