فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جلد سماعت کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

کیس کو یکم جولائی سے شروع ہونے والے ہفتے میں مقرر کیا جائے، استدعا


ویب ڈیسک June 24, 2024
(فوٹو : فائل)

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کو جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ کیس کو یکم جولائی سے شروع ہونے والے ہفتے میں مقرر کیا جائے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود کیس آج تک سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوسکا، فوجی عدالتوں میں زیر حراست ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ سپریم کورٹ کارروائی کی وجہ سے رک چکا ہے، 13 دسمبر سے ابتک کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مقدمے کو جنوری 2024 کے تیسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں